Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2 MAY
کابل،2مئی:سفارت کاروں نے بتایا ہیکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی نے طالبان انتظامیہ کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے اسلام آباد جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کیمشن نے طالبان پر پابندیوں سے متعلق سلامتی کونسل کی 15 رکنی کمیٹی کو لکھے جانے والے ایک خط میں امیر خان متقی کو چھ سے نو مئی کے درمیان “پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لیے” سفر کرنے کے لیے استثنیٰ دینیکی درخواست کی تھی۔خط میں اس بارے میں نہیں بتایا گیا کہ وزراء کس بارے میں بات چیت کریں گے۔ تاہم اس میں کہا گیا ہیکہ پاکستان امیر خان متقی کے سفر سے منسلک تمام اخراجات کا ذمہ دار ہو گا۔افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پر طویل عرصے سے بیرونِ ملک سفر کرنے پر پابندی ہے۔ یہ پابندی سلامتی کونسل کی جانب سے طالبان پر بیرونِ ملک سفر ، اثاثوں کے انجماد اور ہتھیاروں سے متعلق عائد کر دہ پابندیوں کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے امریکہ کی زیرقیادت افواج کیافغانستان سے انخلا کے بعد اگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔تاہم اب تک کسی بھی ملک نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔چینی اور پاکستانی عہدہ دار دونوں ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ طالبان کی زیر قیادت افغانستان کو سی پیک کینام سے معروف، اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیبنیادی ڈھانچے کے منصوبے میں خوش آمدید کہیں گے۔ یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصہ ہے۔