TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21 MAY
نئی دہلی،21مئی:آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور ہے۔ اب راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے اس پر سوال اٹھائے ہیں۔سچن پائلٹ نے کہا ’’جب نوٹ بندی ہوئی تو کہا گیا کہ کالا دھن ختم ہو جائے گا، بیرون ملک سے پیسہ واپس آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب اچانک اطلاع آئی ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ پر پابندی لگائی جا رہی ہے لیکن اس کی بنیاد کیا ہے؟ جب اسے متعارف کرایا گیا تو اس کا مقصد کیا تھا اور جب اسے بند کیا جا رہا ہے تو اس کا مقصد کیا ہے؟ کیونکہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر پریشان کرنا درست نہیں۔‘‘حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا ’’حکومت اب بھی اسی راستے پر چل رہی ہے جس طرح اس نے پہلے بغیر سوچے سمجھے قدم اٹھائے تھے۔‘‘