TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21 MAY
کلکتہ ،21مئی: ٹی وی اداکارہ سوچندرا داس گپتا کی اچانک موت کی خبر سے ان کے فینس اور قریبیوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وہ گزشتہ رات جب شوٹنگ سے لوٹ رہی تھیں، تبھی ان کی بائیک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ وہ کولکاتہ کے پانی ہاٹی کی رہنے والی تھیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ نے گھر جانے کیلئے ایپ پر مبنی بائیک رائیڈ کی خدمت لی تھی۔ گھوش پارا ایریا کے نزدیک یہ حادثہ پیش ا?یا۔شخص جو ایپ پر مبنی بائیک چلا رہا تھا، اس نے سائیکل کے اچانک سامنے ا?جانے کے بعد بریک لگانے کی کوشش کی۔ اداکارہ بائیک کے اچانک رکنے سے لگے جھٹکے کی وجہ سے کچھ دور جاکر گریں اور قریب سے گزر رہی لاری ان کے اوپر چڑھ گئی۔ حادثہ کے چشم دیدوں کے مطابق اداکارہ نے ہیلمیٹ پہن رکھا تھا، لیکن اس سے ان کی جانچ نہیں بچ سکی۔آس پاس کے لوگ مدد کیلئے آگے ا?ئے، انہیں اسپتال پہنچایا، لیکن انہوں نے اپنی آخری سانسیں جائے واقعہ پر ہی لے لی تھیں۔ پولیس نے لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔حادثہ سے ہر کوئی غمزدہ اور حیران ہے۔ سوچندرا ٹی وی شوز میں چھوٹے چھوٹے کردار نبھاتی تھیں۔ وہ صرف 29 سال کی تھی۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے بی ٹی روڈ پر جام لگ گیا۔