TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 MAY
نئی دہلی ،۱۱؍مئی: نتیش رانا آئی پی ایل 2023 میں شریس ایئر کی غیر موجودگی میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ ائیر کمر کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 16 کا حصہ نہیں بن سکے۔ کے کے آر نے اب تک نتیش رانا کی کپتانی میں 11 میچ کھیلے ہیں جس میں ٹیم نے 5 جیتے ہیں اور 6 میچ ہارے ہیں۔ ٹیم کے مالک شاہ رخ خان ٹورنامنٹ میں نتیش کی کپتانی سے کافی خوش نظر آئے۔ اس کا انکشاف خود کپتان نتیش رانا نے کیا ہے۔اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے نتیش رانا نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان کی کپتانی کی تعریف کی ہے۔ نتیش نے کہا کہ شاہ رخ خان کا فون آیاتھا، انہوں نے کہا کہ آپ یقین کریں، آپ بطور کپتان اچھا کام کر رہے ہیں۔ آپ جو سوچتے ہیں وہی کریں۔خیال رہے کہ موجودہ پوائنٹس ٹیبل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیم کے پاس 11 میچوں میں 5 جیت، 10 پوائنٹس اور -0.079 نیٹ رن ریٹ ہے۔ ٹیم نے ابھی تک کل تین لیگ میچ کھیلے ہیں۔ تینوں جیت کر کے کے آر پلے آف کا ٹکٹ تقریباً لے لے گا۔ کولکاتہ کی ٹیم اپنا اگلا میچ آج یعنی 11 مئی جمعرات کو راجستھان رائلز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گی۔نتیش رانا آئی پی ایل 2023 میں اب تک بلے باز کے طور پر اچھی فارم میں نظر آئے ہیں۔ 11 میچوں کی 11 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 29.64 کی اوسط اور 146.85 کے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے 326 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے دو نصف سنچریاں بھی نکلی ہیں جس میں ان کا ہائی اسکور 75 رنز ہے۔ رانا کے بلے سے 30 چوکے اور 19 چھکے بھی آئے ہیں، اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اپنی کپتانی میں کے کے آر کو پلے آف تک لے جاتے ہیں یا نہیں۔