شاہ رخ خان کی چیٹ لیک ہونے پر بامبے ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کو لگائی پھٹکار، آئندہ ایسا نہ کرنے کی ہدایت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23  MAY

ممبئی ،23مئی: بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی چیٹنگ کو برسرعام کرنے پر بامبے ہائی کورٹ نے این سی بی کے سابق ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے سمیر وانکھیڑے کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں پھر ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔ دراصل سی بی ا?ئی نے ہائی کورٹ میں سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے سمیر وانکھیڑے نے ایسا قدم اٹھایا۔بہرحال، بامبے ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کی رشوت مانگنے کے ملزم سمیر وانکھیڑے کو عارضی راحت 8 جون تک کے لیے بڑھا دی ہے۔ وانکھیڑے پر الزام ہے کہ انھوں نے شاہ رخ کے بیٹے ا?رین خان کو کروز کارڈیلیا معاملے میں چھوڑنے کے لیے اداکار سے رشوت مانگی تھی۔ اس سے قبل عدالت نے سی بی ا?ئی سے کہا تھا کہ وہ وانکھیڑے کو 22 مئی تک گرفتار نہ کرے۔ پیر کے روز اس مہلت میں اضافہ کیا گیا اور اب سمیر وانکھیڑے کی گرفتاری 8 جون تک نہیں ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ابھے ا?ہوجہ اور جسٹس ایم ایم ستھائے کی تعطیل بنچ نے وانکھیڑے کی سی بی آئی کی ایف آئی آر رد کرنے کی گزارش والی ان کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ راحت دی۔ بنچ نے وانکھیڑے کو ایک حلف نامہ دینے کی بھی ہدایت دی کہ وہ معاملے کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔ بلائے جانے پر سی بی آئی کے سامنے ہر بار پیش ہوں گے اور ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔