شاہ چارلس کی تاج پوشی کا شدت سے انتظار، برطانیہ میں گہما گہمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -5 MAY

لندن ،5مئی: برطانوی شاہی خاندان کے درجنوں پرستاروں نے ہفتے کے روز کنگ چارلس کی تاجپوشی سے قبل وسطی لندن میں انتظار کرنا شروع کر دیا۔ ایک طرف برطانوی شہری اور لاکھوں دیگر لوگ اس تاریخی واقعے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تو دوسری جانب بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس اہم واقعہ کوئی پروا نہیں ہے۔کنگ چارلس کی والدہ ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی 1953 میں ہوئی تھی۔ اب شاہ چارلس کی تاج پوشی کو برطانیہ میں صدی کی سب سے بڑی تقریب قرار دیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں ایک شاندار پریڈ ہوگی اور عظیم الشان فوجی جلوس نکالا جائے گا۔میڈیا مہینوں سے اس تاریخی موقع کے منصوبوں اور تفصیلات پر نشریات کر رہا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کی اکثریت تاجپوشی میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتی۔گزشتہ ماہ ’’YouGov ‘‘ کے ایک سروے سے ظاہر ہوا کہ حصہ لینے والوں میں سے 33 فیصد افراد اس تقریب میں دلچسپی رکھتے تھے۔ پچھلے ہفتے ایک اور سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 48 فیصد جواب دہندگان نے ٹی وی پر ایونٹ دیکھنے کا امکان ظاہر کیا 46 فیصد نے اس کے برعکس بات کی۔یہ صورت حال 1953 میں ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کی تقریب سے متصادم ہے جب لندن کی سڑکیں لاکھوں سے بھری ہوئی تھیں۔ تقریباً 27 ملین لوگوں نے اس تقریب کو ٹیلی ویڑن پر دیکھا تھا۔ بہت سے لوگوں کے لیے یہ پہلی مرتبہ تھا کہ انھوں نے ٹیلی ویڑن پر کوئی تقریب دیکھی تھی۔لندن میں بہت سے لوگ پہلے ہی دی مال پر قطار میں کھڑے ہیں۔ بکنگھم پیلس کے عظیم مقام پر یہ احساس ہے کہ یہ لمحات خاص ہوں گے۔ تقریب کا شدت سے انتظار کرنے والے ٹونی چن نے کہا اگر اس تقریب کے بدلے کوئی مجھے پوری دنیا بھی دے دے تو میں اس تقریب کی کمی کو محسوس کروں گا۔ ٹونی وسطی انگلینڈ سے دل کی شدید بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا گھر میں رہنا اور اسے ٹی وی پر دیکھنا حقیقت میں یہاں موجودگی جیسا نہیں ہے۔ایک نرسنگ اسسٹنٹ 50 سالہ ایلی سٹیفنز نے کہا کہ یہ تقریب کچھ ایسی ہے جو اس چھوٹے ملک کے پاس تو ہے لیکن بڑے بڑے ملکوں کے پاس نہیں ہے۔ لہذا ہمیں واقعی اس کا جشن منانا چاہیے اور ان تمام سجاوٹوں کے لیے شکر گزار ہونا چاہیے۔یہ واقعہ کچھ برطانویوں کے لیے زندگی میں صرف ایک بار آ رہا ہے۔ اس لیے بھی یہ ان کے لیے بہت اہم ہے۔ بعض برطانویوں کے لیے بھی تقریب اس لیے بھی خوش آئند ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ان کی چھٹیاں پیر تک بڑھ جائیں گی۔تاہم وائٹ چیپل کے کچھ رہائشیوں کے لیے شاہی خاندان کے لیے ایک غیر معمولی پارٹی نامناسب معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس ملک میں بہت سے لوگ 10 فیصد سے زیادہ مہنگائی کا شکار ہیں۔ وائٹ چیپل ایک ایسا علاقہ جہاں تارکین وطن صدیوں سے برطانوی دارالحکومت میں آباد ہیں۔دارالحکومت لندن اور برطانیہ کے کئی حصوں میں دکانیں اور عوامی چوک برطانوی جھنڈوں سے سجے ہوئے ہیں۔ سٹریٹ پارٹیوں کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ ملک بھر میں 30 مقامات پر بڑی سکرینز پر تقریب دکھانے کا اہمتمام کیا گیا ہے۔