TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –7 MAY
ممبئی، 07مئی:تھانے ضلع کے بھیونڈی کے ایک نابالغ طالب علم نے سوشل میڈیا پر چھترپتی شیواجی مہاراج کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کی تھی۔ جس کی وجہ سے بھیونڈی پولیس نے نابالغ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزم نے جہاں سوشل میڈیا پر ٹیپو سلطان کی تعریف کی وہیںدیگرعظیم شخصیات کی مذمت کی ہے۔ اس نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے خلاف توہین آمیز کلمات لکھتے ہوئے ٹیپو سلطان کو ہندوستان کا بادشاہ کہا ہے۔شیواجیکے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والی پوسٹ کو ایک مقامی شخص نے کاپی کیا اور پولیس کو ٹیگ کیا۔ پولیس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس معاملے میں، پولس نے ملزم نابالغ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153A اور 295A کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔