TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 MAY
ممبئی، 11مئی: ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا نے وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو گجرات سے لاپتہ ہونے والے ہزاروں خواتین کے معاملے میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شیوسینا نے پی ایم مودی اور امیت شاہ کو قومی کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) کا ڈیٹا یاد دلایا اور کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں گجرات سے تقریباً 50ہزار خواتین لاپتہ ہوئی ہیں۔گجرات سے لاپتہ ہوئیں ہزاروں خواتین کی سچائی شیوسینا کے ترجمان اخبار ‘سامنا’ میں پیش کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مہاراشٹر کے مقامی میڈیا نے مہاراشٹر میں بھی گمشدہ خواتین کا معاملہ شندے۔فرنویس حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گجرات پولیس نے گزشتہ دنوں سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا تھا کہ 2016 سے 2020تک تقریباً 41ہزار خواتین کے غائب ہونے کی خبر ملی تھی جبکہ2021 تک یہ تعداد 5 ہزار پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے گجرات پولیس نے 39 ہزار 497 خواتین کا پتہ لگا کر انہیں ان کے گھر والوں کے پاس بھیج دیا ہے۔ سامنا کے اداریے کے مطابق خواتین کے گمشدہ ہونے سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی جو رپورٹ ہے، اس نے گجرات حکومت کی خامیوں کو ظاہر کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 50ہزار خواتین گزشتہ پانچ سال میں ریاست سے غائب ہوئی ہیں۔این سی آر بی کے اعداد و شمار کا حوالہ پیش کرتے ہوئے ‘سامنا’ میں لکھا گیا ہے کہ ”ہندوستان میں مہم چلائی گئی کہ گجرات ملک کی ترقی میں پیش پیش رہنے والی تنہا ریاست ہے۔ بیرون ملک کے لیڈروں کو دہلی اور ممبئی سے پہلے اب گجرات لے جایا جاتا ہے۔ ایسا ماحول بنایا گیا ہے کہ پی ایم مودی کی ریاست جنت ہے لیکن خواتین کے غائب ہونے کے اعداد و شمار نے ریاست کی پول کھول دی ہے” ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر سبھی ترقی مودی اور شاہ کی دیکھ ریکھ میں ہو رہی ہے تو غائب ہوئی خواتین کی تلاش کون کرے گا؟سامنا میں کہاگیا ہے کہ ترقی کے بلند بانگ دعوے کرنے کے بجائے زمینی حقیقت کی طرف دیکھیں۔سامناکے اداریہ میں خواتین کی گمشدگی کے معاملے میں مہاراشٹر حکومت کو بھی نشانے بنایا گیا ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست سے روزانہ تقریباً ۰۷?خواتین غائب ہوتی ہیں اور گزشتہ تین مہینوں میں ریاست سے تقریباً ۰۰۵۵?خواتین لاپتہ ہو گئی ہیں۔