صدرجمہوریہ کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنا چاہئے: کھڑگے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22  MAY

نئی دہلی، 22 مئی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدرجمہوریہ کو کرنا چاہیے۔ وہ آئین اور ملک کے ہر شہری کی نمائندگی کرتے ہیں۔
کھڑگے نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ مودی حکومت صرف انتخابی وجوہات کی بنا پر دلت اور قبائلی برادریوں سے صدر جمہوریہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اس نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تو اس وقت کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو مدعو نہیں کیا گیا اور اب افتتاحی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو مدعو نہیں کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو تقریباً 1200 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی پی ایم مودی کے ذریعہ مجوزہ افتتاح پر اعتراض کیا تھا۔ کل راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ صدرجمہوریہ کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہیے، وزیر اعظم کو نہیں!۔