صدر جمہوریہ مرمو کا رانچی پہنچنے پر ہوائی اڈے پر گورنر اور وزیر اعلیٰ نے کیا استقبال

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24  MAY

دیوگھر (جھارکھنڈ)، 24 مئی: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو بدھ کو تین روزہ دورے پر جھارکھنڈ پہنچ گئیں۔ دیوگھر بابا بیدیا ناتھ مندر میں پوجا کرنے کے بعد، وہ دیوگھر ہوائی اڈے سے ایئر فورس کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے دوپہر 12:00 بجیرانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ ہوائی اڈے پر گورنر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ان کا استقبال کیا۔
جھارکھنڈ پہنچ کر صدر جمہوریہ مرمو پہلے دیوگھر بابا بیدیا ناتھ کے دربار میں گئیں۔ صدرجمہوریہ کا مندر کے احاطے میں داخل ہوتے ہی شنکھوں سے استقبال کیا گیا۔ یہاں پجاریوں نے بابا بیدیا ناتھ کی پوجا کروائی۔ صدرجمہوریہ نے بابا سے ملک کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی۔
پوجا کے بعد ریاستی وزیر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے متھلیش کمار ٹھاکر نے صدر جمہوریہ کو مندر شرائن بورڈ کی جانب سے ایک شال اور یادگاری تحفہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ دیوگھر میں رکنپارلیمان نشی کانت دوبے بھی استقبال کے لیے وہاں موجود تھے۔
گورنر کے دورے کے لیے رانچی میں تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے راج بھون تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی سیکورٹی ایجنسیاں اور ریاستی پولیس کے اہلکار ہر جگہ موجود ہیں۔ پولیس اہلکار اونچی عمارتوں سے سڑکوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اے ڈی جی اور سینئر آئی اے ایس نگرانی کر رہے ہیں۔
صدرجمہوریہ بھگوان برسا منڈا کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کے بعد وہ البرٹ ایکا چوک میں شہید البرٹ ایکا کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کے بعد راج بھون کے لیے روانہ ہوں گی۔