عالیہ بھٹ کی فوٹو گرافر کی والدہ سے شکایت، ویڈیو وائرل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہمیشہ زیربحث رہتی ہیں۔ حال ہی میں عالیہ نے ’’میٹ گالا۔2023‘‘ سے اپنا ڈیبیو کیا۔ میٹ گالا میں عالیہ کے انداز نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اب عالیہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں عالیہ فوٹوگرافر کی ماں سے شکایت کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں فوٹوگرافر عالیہ بھٹ کی تصاویر لینے کے لیے آگے آتے ہوئے نظر آ رہا ہے ۔ اسی دوران عالیہ کی نظر ایک فوٹوگرافر پر پڑی۔ عالیہ مسکراتے ہوئے اس کے پاس گئیں۔ عالیہ فوٹوگرافر کی ماں سے شکایت کرتی نظر آرہی ہیں۔ آپ کا بیٹا مجھے بہت پریشان کرتا ہے لیکن اچھا لڑکا ہے۔ یہ کہہ کر عالیہ نے پیار سے فوٹو گرافر سے شکایت کر دی ۔ یہی نہیں عالیہ اس کی ماں کے ساتھ تصویریں بھی کلک کراتی ہیں اور انہیں اپنا خیال رکھنے کو کہتی ہیں۔ عالیہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹوگرافر اور ان کی والدہ کے ساتھ دکھائے گئے پیار پر مداح عالیہ کی تعریف کر رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ کے کام کی بات کریں تو وہ جلد ہی ایک بار پھر کرن جوہر کی فلم میں رنویر سنگھ کے اپوزٹنظر آئیں گی۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہوگی جس کا نام ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ ہے۔ فلم میں دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن جیسے تجربہ کار اداکار بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ عالیہ ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی۔ عالیہ فلم ہارٹ آف اسٹون میں نظر آئیں گی۔