TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -5 MAY
نئی دہلی5 مئی ۔غالب انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے زیر اہتمام ایوان غالب میں ایک پروقار تقریب میں غالب انسٹی ٹیوٹ کی جناب سے چلائی جا رہی اردو اور فارسی کی آ ن لائن کلاسیز کے طلبا ء کوتقریب کے مہمان ذی وقار جناب سید شاہد مہدی صاحب سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے دست مبارک سے تقسیم اسناد پیش کی گئیں، اس موقع پر ڈاکٹر ادریس احمد صاحب ، ڈائریکٹر غالب انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں سے یہ آن لائن کلاسیز شروع کی گئی تھیں۔ وہ بھی بنفس نفیس تقریب میں موجود تھے اس کے علاوہ بہت سی معروف شخصیات جن میں اردو فارسی کلاس کے استاد محترم جناب طاہر الحسن صاحب محترم وپن گرگ صاحب (بیوروکیرٹ)محترم مشتاق احمد صاحب و دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر اردو فارسی میں جن طلبا نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ان کی مزید عزت افزائی کی گئیں۔ فارسی میں اول پوزیشن لانے والے شوکت اللہ خاں شیروانی (دہلی ( دوم پوزیشن لانے والے جگدیش پرشاد) پنجاب ( سوم پوزیشن لانے والی شاہ جہاں بی قابل ذکر ہیں۔