TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8 MAY
بہار شریف (محمد دانش)شہر بہار شریف کے محلہ بسار بیگہ میں فقیہ العصر حضرت علامہ مفتی عبد المتین سہروردی بہاری علیہ الرحمہ کا 44 واں سالانہ عرس مؤرخہ 10 مئی بمطابق 19 شوال المکرم بروز بدھ کو منعقد ہوگا۔ حضرت مفتی عبد المتین سہروردی بہاری کے صاحبزادے حضرت الحاج محمد مصباح الدین قادری صدر جامع مسجد بساربیگہ نے پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ بعد نماز فجرش گھر پر قرآن خوانی و نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالیٰ علیہ کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلا قل 9 بجے اور اسی روز بعد نماز عصر مفتی عبد المتین سہروردی بہاری کی مزار پر چادر پوشی وگل اندازی، فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اور انہوں نے بتایا کہ حضرت مفتی عبد المتین سہروردی بہاری علیہ الرحمہ ہندوستان کے مشہور ومعروف جید علماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اس لئے کہ مفتی صاحب نے مسائل دینیہ پر درجنوں کتابیں لکھی۔ اور بے شمار فتاویٰ لکھ کر امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی۔ اور انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کے شاگرد پورے ہندوستان میں آج بھی عوام الناس کی خدمت کررہے ہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ عرس میں درجنوں علما و حفاظ شرکت کریں گے۔ اور شہر کے تمام عقیدت مندان اولیا سے اپیل کی ہے کہ عرس متینی میں کثیر تعداد سے آئے۔ اور بزرگان دین کے روحانی فیوض وبرکات سے مالامال ہوں۔