TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 MAY
اداکارہ انوشکا شرما نے بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ اداکارہ نے 2021 میں بیٹی وامیکا کو جنم دیا۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما اور ان کے شوہر وراٹ کوہلی نے پاپرازی سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کی تصاویر نہ لیں۔ انوشکا وامیکا کو ہمیشہ پاپرازی سے دور رکھتی ہیں۔ اس وقت ان کی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انوشکا شرما آئی پی ایل میچ کے بعد اپنے شوہر وراٹ کے ساتھ ممبئی پہنچیں۔ اس بار کئی پاپرازیوں نے تصاویر کی درخواست کر کے انوشکا کو روکنے کی کوشش کی۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جب پاپرازیوں نے انہیںروکا تو انوشکا نے کچھ تصویریں کھنچوائیں لیکن پھر بہت تحمل سے یہ کہہ کر تصویر کھینچوانے سے انکار کر دیا کہ “بچہ ساتھ میںہے، بعد میں…” اور ویڈیو میں گاڑی میں بیٹھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
اس سے قبل ایک میچ کے دوران وامیکا کی کئی تصاویر لی گئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد انوشکا نے انسٹاگرام پر ایک پیغام لکھ کر اپنے غصے کا اظہار کیاتھا اور ہر کسی سے ذاتی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس دوران انوشکا کی حالیہ وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “مجھے ان کی شخصیت پسند ہے؛نہیں مطلب نہیں‘‘۔ اس کے علاوہ کچھ نے تبصرہ کیا کہ “بالی ووڈ میں انوشکا واحد ہیں جو ہمیشہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں اور اس کا خیال رکھتی ہیں‘‘۔
وامیکا کی پیدائش کے بعد اداکارہ انوشکا شرما کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے دور تھیں لیکن اب وہ جلد ہی ’چکدا ایکسپریس‘ سے واپسی کریں گی۔