TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 MAY
روحیہ کشن گنج 14 می (آفتابعالم):- کشن گنج میں واقع دینی و عصری علوم کا مرکز بنام *قرطبہ انسٹیٹیوٹ آف اکیڈمک ایکسیلنس* میں پانچویں بیچ کا آغاز درس کیرالا کی ممتاز شخصیت سید حمید علی شہاب الحسینی کے دست مبارک سے ہوا۔ جس میں تقریبا سات سو طلبہ میں سے منتخب بذریعہ انٹرویو ستر طلبہ نے حصہ لیا۔اسی بیچ گذشتہ تعلیمی سال میں طلبہ کے مابین چلا گیا پروگرام بنام *اقراء* میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے تین طلبہ کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعام سے نوازا گیا۔ اور دوسری بیچ کی جانب سے تیار کردہ ڈیجیٹل میگزین بنام *اُڑان* کا رسم اجرا عمل میں آیا۔
جس میں ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر ہدوی چینگنور صاحب نے صدارتی کلمات پیش کی، ادارے کے پرنسپل سید مدثر حسین ہدوی صاحب نے تمام مہمانان کا تہہ دل سے استقبال کیا، ودیگر علمائے کرام کی قیمتی کلمات سے سامعین محظوظ ہوئے، اور دیگر مہمانان پرمکھ جواد الحق صاحب، قاری اسد رضا صاحب، مفتی طاہر حسین صاحب، غلام مصطفی صاحب، جابر کومنگوڈ صاحب اور استاد سعید ہدوی آنکرا صاحب زینت اسٹیج رہے۔