متھلانچل تعلیمی میلے کا ہوا افتتاح،طلباء نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9  MAY

 دربھنگہ(فضا امام) 9 مئی:- متھلانچل کے دربھنگہ ضلع میں کامیشور سنگھ سنسکرت یونیورسٹی کے دربار ہال میں بڑے متھلانچل تعلیمی میلے کا افتتاح کیا گیا۔ للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سریندر پرتاپ سنگھ اور کامیشور سنگھ سنسکرت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ششی ناتھ جھا نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سریندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ اس دور میں تعلیم کے بغیر سانس لینا بھی ممکن نہیں ہے- وائس چانسلر پروفیسر ششی ناتھ جھا نے کہا کہ مائی ایڈمیشن لیڈ اور آر سی ایس ایجوکیشن کنسلٹنسی کو اس نیک کام کے لیے دلی مبارکباد کہ ان لوگوں کی کوششوں سے شمالی بہار کا سب سے بڑا تعلیمی میلہ منعقد ہوا۔ تمام حصہ لینے والی یونیورسٹیوں، کالجوں اور اداروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سجل یادو نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ پہلی بار آپ لوگ متھلانچل کا دورہ کر رہے ہیں۔ پرنس پرویز ڈائریکٹر آر سی ایس ایجوکیشن کنسلٹنسی نے کہا کہ یقیناً ہم ان تمام اداروں کے شکر گزار ہیں کہ ایک ہی چھت کے نیچے تمام کورسز کی معلومات ان اداروں نے فراہم کیں۔ محمد امتیاز احمد نے کہا کہ کل 100 طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، جس میں اویناش کمار، جنہوں نے پہلا انعام حاصل کیا، کو نقد 11000 روپے سے نوازا گیا۔ اس موقع پر متھلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کی جانب سے 10 طلباء کو بیگز اور 10 طلباء کو کلاک سے نوازا گیا۔ متھلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ آج کے میلے میں شرکت کرنے والے طلباء کو بارہویں نمبروں کی بنیاد پر متھلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں داخلہ لینے پر زیادہ وظائف دیے جائیں گے۔ متھلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس کی جانب سے ایجوکیشن فیئر میں کار گذار افسر محمد شمشاد نور، ڈائریکٹر شاہد اطہر، منیجر تنویر امام، طالبہ عفت خانم، طالبہ شالینی کماری، طالبہ کاجل کماری، طالبہ فرحت خانم نے شرکت کی۔