مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

ممبئی، 06 مئی:مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سے ممبئی جارہا تھا۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی۔اس سے قبل اسی کمپنی کے طیارے سے سانپ بھی مل چکا ہے۔