مشہور شاعر منوررانا کی طبیعت بگڑی آئی سی او میں داخل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

لکھنو،25مئی: مشہور و معروف شاعر منور رانا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ انہیں لکھنو? کے اپالو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منور رانا کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر کی سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ان کی بیٹی سمیہ رانا نے دی ہے۔منور رانا کی صاحب زادی سمیہ رانا نے ویڈیو پیغام کے ذریعے والد خراب صحت کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت کافی دنوں سے خراب چل رہی ہے لیکن اب حالت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے ذریعے لوگوں سے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔سمیہ نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت گزشتہ تین دنوں سے ٹھیک نہیں ہے اور حالات اچانک بگڑ گئی ہے۔ اس وقت ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے آئندہ 72 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر لگاتار ان کی صحت پر نظر رکھے ہویے ہیں۔ امید ہے کہ پاپا جلد صحت ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ ایک سال قبل بھی منور رانا کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اور انہیں علاج کے لیے لکھنو? کے پی جی آئی میں داخل کرانا پڑا تھا۔ منور رانا گردے کی تکلیف کے باعث ڈائیلاسز پر تھے اور ان کا علاج دہلی میں چل رہا تھا۔ گزشتہ سال مئی میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے انہیں لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا۔