مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک، حکام کا اہم فیصلہ

TAASIR NEWS NETWORK-  SYED M HASSAN 4 MAY

قاہرہ،4مئی:مصری سکیورٹی اور طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیو ویلی گورنری میں مسافر بس اور ٹرانسپورٹ ٹرک کے درمیان جمعرات کی صبح تصادم میں 25 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کے بعد مصری حکام نے گورنری میں آج جمعرات شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک اسیوط روڈ پر دوطرفہ بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک ٹورسٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس ایک بھاری ٹرک ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد ڈیپارٹمنٹ نے زخمیوں کی مدد کی جب کہ بڑی تعداد میں شہری زخمیوں کو خون دینے کے لیے ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔جائے حادثہ سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے 17 ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ گورنر میجر جنرل ڈاکٹر محمد الزملوط نے تمام ضروری مدد اور دیکھ بھال کی فراہمی کی ہدایت کی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہیں۔