منریگا میٹو ٹریننگ کم اورینٹیشن پروگرام کیلئے ہوا ورکشاپ و تربیت پروگرام کا انعقاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17  MAY

 سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 17  مئی 2023 کو کلکٹریٹ سہسرام کے ڈی آر ڈی اے بھون میں منریگا کے تحت منتخب میٹو کے ٹریننگ کم اورینٹیشن پروگرام کیلئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع پریشد کی صدر پونم بھارتی، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس شیکھر آنند اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر منریگا کے ہاتھوں شمع افروزی کر پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ منریگا  کے نفاذ کی ذمہ داری اور کردار کے بارے میں تربیت دی   گئی۔ جسکے مطابق MET کے دورانMET کی طرف سے MANREGA اسکیم کے نفاذ میں مزدور گروپوں کے ذریعہ روزگار کی مانگ کو موثر بنانے اور طلب کی بنیاد پر کام الاٹ کئے گئے کام کے بارے میں مزدوروں کو بروقت معلومات فراہم کرنے اور اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا، ساتھی کی مدد سے مزدوروں کو روزمرہ کے کام الاٹ کرکے کام کی اہمیت، کردار کے ساتھ بہتر نگرانی، معیاری اثاثوں کی تخلیق، کام کی جگہ پر سہولیات، کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا، ماسٹر رول کے مختلف حصوں کے بارے میں معلومات۔ NMMS ٹریننگ کا رول، کام کی جگہ پر کام کرنے والے مزدوروں کی تصاویر لینے، روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں کے ذریعہ کئے گئے کام کی پیمائش، کام کی مختلف اشیاء کے عمومی تکنیکی معیارات کا علم، MANREGA حقوق کے نفاذ کے بارے میں معلومات، جیو ٹیگنگ وغیرہم ۔ اس ٹریننگ میں ہر بلاک کے پروگرام آفیسرس، ضلع پریشد کے ممبران، بلاک ہیڈس اور جیویکا کے بی پی ایم، ہر بلاک سے ایک مکھیا، ایک پنچایت ایمپلائمنٹ ورکر وغیرہ شامل تھے ۔