منگنی کے بعد راگھو چڈھا کاپارلیمنٹ کا پرانا ویڈیو وائرل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16  MAY

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور آپ ایم پی راگھو چڈھا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ حال ہی میں ان کی منگنی کی رسمیں بڑے دھوم دھام سے ہوئیں۔ پرینیتی اور راگھو کی منگنی کی تقریب میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور کئی سیاستدانوں نے شرکت کی۔ ان کی منگنی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
پرینیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی کے بعد اب پارلیمنٹ کا ایک پرانا ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو ایم پی راگھو چڈھا سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، محبت صرف ایک بار ہوتی ہے، نا ؟ کوئی دوسری یا تیسری بار نہیں ہے۔ صرف پہلا پیار ہوتا ہے۔ وینکیا نائیڈو نے جب یہ پوچھا تو پارلیمنٹ میں سبھی زور زور سے ہنسنے لگے۔ ان کے سوال کے بعد راگھو چڈھا ویڈیو میں شرمندہ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’ مجھے اس کا تجربہ نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی اس کا تجربہ نہیں کیا ، لیکن یہ اچھی بات ہے۔’ ایک بار پھر نائیڈو ’ پہلی محبت اچھی ہوتی ہے ‘ کہہ کر راگھو چڈھا پرنشانہ سادھتے ہوئے نظرآئے۔ پارلیمنٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا نے 13 مئی کو منگنی کی تھی۔ پرینیتی نے منگنی کے دن سفید لباس پہنا تھا۔ راگھو نے بھی اسی رنگ کا سوٹ پہن کرٹیوننگ کی تھی۔ منگنی کے بعد اب پرینیتی اور راگھو کی شادی کی باتیں زور پکڑنے لگی ہیں۔