منیش سیسودیا کیخلاف ای ڈی کی چارج شیٹ پر 10مئی کو سماعت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

نئی دہلی ،6اپریل:دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم منیش سیسودیا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ داخل چارج شیٹ پر عدالت 10 مئی کو غور کرے گا۔ دہلی کی راو?ز ایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج ایم کے ناگپال نے معاملے میں ای ڈی کی چوتھی سپلیمنٹری چارج شیٹ پر نوٹس لینے سے متعلق سماعت کے لیے 10 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔عدالت میں ای ڈی نے بتایا کہ وہ پیر تک معاملے سے جڑے دستاویزات کی سافٹ کاپی سی ڈی یا پین ڈرائیو کے ذریعہ سے جمع کروا دیں گے۔ ساتھ ہی ای ڈی نے زبانی طور پر بتایا کہ معاملے میں 622 کروڑ روپے کی جرم سے آمدنی ہوئی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ای ڈی نے 4 مئی کو منیش سسودیا کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ای ڈی نے 2100 صفحات کی چارج شیٹ داخل کر منیش سسودیا کو ملزم نمبر 29 بنایا ہے۔ ای ڈی نے ا?بکاری گھوٹالہ معاملہ میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔