TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –7 MAY
امپھال، 07مئی :کرناٹک میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فلم دی کیرالہ اسٹوری پر پی ایم مودی کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نیکہا کہ منی پور جل رہا ہے، لیکن پی ایم ایک جھوٹی فلم کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم ایک ایسی فلم کی تشہیر کررہے ہیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ صرف برقعے دکھا کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔