موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس میں پیش کیا گیا خراج عقیدت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

نئی دہلی،6مئی:مجاہد آزادی اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے والد پنڈت موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاو?س میں خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔پنڈت موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ، کانگریس لیڈر راجیو شکلا اور آنند شرما سمیت کئی موجودہ اور سابقہ ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔پنڈت موتی لال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اوتپل کمار سنگھ نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 30 مارچ 1957 کو پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی ہال میں پنڈت موتی لال نہرو کی تصویر کی رونمائی کی تھی۔