TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23 MAY
ممبئی ،23مئی:مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں ناگپور-پونے ہائی وے پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرک اور ایس ٹی بس کے ٹکر میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 7 بجے تحصیل سندکھیڑاجا کے پلاس کھیڑ چکہ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہیکر ڈیپو بس پونے سے مہیکر جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو سندھ کھیڑاجا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یہاں، مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک ایک کار سے ٹکرا گیا، جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک، جب کہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 650 کلومیٹر دور امراوتی کے کھلر تھانہ علاقے کے تحت دریا پور-انجنگاؤں روڈ پر پیر کی رات تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ وہ خاندانی تقریب سے دریا پور واپس آرہے تھے۔ انہوں نے کہا، “حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔” زخمیوں کو دریا پور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔