میگ 21طیارہ مکان پر گرنے سے تین افراد کی موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

جے پور،8مئی:ہندستانی فضائیہ کا ایک میگھ 21لڑاکوجہاز راجستھان کے ہنومان گڑھ علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں تین مقامی لوگوںکی موت ہوگئی ۔ یہ جہاز سویرے سورت گڑھ فضائی اسٹیشن سے معمول کی پرواز پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا ۔ طیارہ ایک مقان پر گرپڑا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز کے گرنے کی و جہ تکنیکی خرابھی تھی ۔ خوش قسمتی سے پائلٹ سے گرنے سے پہلے آپنے کو آپ کو بچا لیا ۔ پائلٹ کو طیارہ چلانے وقت محسوس ہوا کہ اس میں کچھ تکینی خرابی ہے او راس نے اپنی طرف سے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ اس میں ناکام رہے تو اپنے آپ کو پیرا شوٹ کے ذریعہ بچا یا ۔ فضائیہ اس واقعہ کی تحقیق کا حکم دیا ہے۔ تا کہ اس کے گرنے کے اصل وجوہات معلوم ہوسکے مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کو زوردار دھماکوں کی آواز آئی اور ایک پیراشوٹ نیچے آرہا ہے۔ کچھ ہی لمحوں کے بعد میگھ 21رتی رام کے مکان پر گر پڑا جس میں ان کی بیوی اور دواورعورتوں کی موت ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے اس مکان پر پانی سے آگ بچھانے کی کوشش کی اور اس کے بعد فائر بریگیڈ پر وہاں پر پہنچا ۔ جنوری میں مدھیہ پردیش میں مورینا ضلع میں فضائیہ کے دولڑاکو جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ جس میں ایک پائلٹ کی موت بھی ہوئی ۔