نتیش اور تیجسوی کو ملا بابا گیشور کی کتھا سننے کی دعوت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN – MAY

پٹنہ ، 07 مئی:پنڈت دھیریندر شاستری عرف بابا باگیشور کی ہنومت کتھا میں شامل ہونے کے لئے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ دھریندر شاستری کی ہنومان کتھا 13 سے 17 مئی تک پٹنہ سے متصل نوبت پور کے تریت پلی میں ہوگی۔ اس کو لے کر بہار میں کافی سیاست چل رہی ہے۔ ا?ر جے ڈی بابا باگیشور کے اس کتھا پروگرام کی متفقہ طور پر مخالفت کر رہی ہے۔ آر جے ڈی کے کئی وزیر اور لیڈر کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی بابا کو نہیں جانتے ہیں۔ اس سب کے درمیان بابا باگیشور پروگرام کے منتظم نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو مدعو کیا ہے۔ اس کے علاوہ 15 مئی کو دھیریندر شاستری لوگوں کے ذہنوں میں موجود سوالات کا جواب دیں گے۔ ہجوم میں سے کسی کو بھی بلا کر اپنے من میں چل رہی پریشانی اور اس کے حل کے بارے میں بات کر یں گے۔
دھیریندر شاستری کے پروگرام کے لیے بھی زبردست تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ 30 ایکڑ پر ایک قصبہ بنایا گیا ہے۔ بی جے پی ایم پی منوج تیواری بھی 14 مئی کو اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ امریندر کمار نے بتایا کہ منوج تیواری بھجن گانے ا?رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہار کے تقریباً ہر لیڈر کو بلا تفریق پارٹی کو مدعو کیا ہے۔