وزیر اعظم کے مذہبی نعرے بازی سے حیران ہوں:شرد پوار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

بنگلور،8مئی:نیشنلسٹ کانگریس کے صدر شردپورار نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران وزیراعظم نریندرمودی کی مذہبی نعرے بازی سے حیران ہوں۔مسٹر پوارنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران ‘مذہبی’ نعرے لگائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوار نے کہا، ‘میں حیران ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران مذہبی نعرے لگائے۔ ہم نے سیکولرازم کے تصور کو قبول کیا ہے۔ جب آپ انتخابات میں کسی بھی مذہب یا مذہبی مسئلے کو اٹھاتے ہیں تو اس سے ایک مختلف قسم کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑتے وقت ہم جمہوری اقدار اور سیکولرازم کا حلف لیتے ہیں۔کرناٹک انتخابات پر ایک بڑی پیشین گوئی کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ وہاں کانگریس اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 5-6 ریاستوں میں اقتدار میں ہے، جب کہ باقی ریاستوں میں غیر بی جے پی حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘مجھے جو اطلاع ملی ہے اس کے مطابق کرناٹک میں کانگریس اقتدار میں ا?ئے گی۔ جہاں تک پورے ملک کا تعلق ہے بی جے پی کہاں ہے؟ کیا کیرالہ میں بی جے پی ہے؟ کیا یہ تمل ناڈو میں ہے؟ میں نے آپ کو کرناٹک کے بارے میں بتایا ہے۔ کیا تلنگانہ میں بی جے پی ہے؟ کیا یہ آندھرا میں ہے؟مہاراشٹر میں، وہ صرف ایکناتھ شندے کے منحرف ہونے کی وجہ سے اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔دوبارہ اس عہدے پر رہنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جب کمل ناتھ وزیر علیٰ تھے تو اس دوران، کانگریس کے کچھ ارکان اسمبلی نے کمل ناتھ کی سرکار گروا دی اور بی جے پی کا اقتدار پر قبضہ کروا دیا۔پوار نے کہا، ‘راجستھان ، دہلی، پنجاب، اور بنگال میں بی جے پی نہیں ہے۔ اگر آپ پورے ملک کا نقشہ دیکھیں تو صرف پانچ سے چھ ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں اور باقی ریاستوں میں غیر بی جے پی حکومتیں ہیں۔