Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 MAY
پٹنہ، 05 مئی 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے 1انے مارگ پر منعقد پروگرام کے مقام سے آج ریاست کی جیلوں میں بہترطبی سہولیات کے لیے 23 ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ریاست کی جیلوں میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر جگہ ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ یہ سہولت ریاست کی 59 جیلوں میں سے 36 جیلوں میں پہلے ہی دستیاب ہے۔ باقی 23 جیلوں ڈویژنل جیل چھپرا، ڈویژنل جیل مدھے پورہ، ڈویژنل جیل بانکا، خواتین کی ڈویژنل جیل بکسر، خواتین کی ڈویژنل جیل بھاگلپور، سب جیل باڑھ (پٹنہ)، سب جیل پٹنہ سٹی (پٹنہ)، سب جیل دانا پور (پٹنہ)، سب جیل (پٹنہ) سب جیل ہلسا (نالندہ)، سب جیل وکرم گنج (روہتاس)، سب جیل بگہا (مغربی چمپارن)، سب جیل دلسنگھ سرائے (سمستی پور)، سب جیل روسڑا (سمستی پور)، سب جیل بینی پور (دربھنگہ)، سب جیل جھنجھار پور (مدھوبنی)، سب جیل بینی پٹی (مدھوبنی) ویرپور (سوپول)، سب جیل اداکشن گنج (مدھی پورہ)، سب جیل نوگچھیا (بھاگلپور)، سب جیل داؤد نگر (اورنگ آباد)،سب جیل شیرگھاٹی (گیا) اورسب جیل بکسر کو آج جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ ایمبولینس بہتر علاج اور ایمرجنسی کی صورت میں قیدیوں کو اسپتالوں تک لے جانے کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔ یہ ایمبولینس مختلف جان بچانے والے طبی آلات جیسے آکسیجن سلنڈر، بلڈ پریشر مشین، پلس آکسی میٹر، اسٹریچر، ایمرجنسی میڈیسن سے لیس ہوں گی۔ اس کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی اس میں موجود ہوگا۔اس موقعہ پر فنانس،کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری جناب دیپک کمار، چیف سکریٹری جناب عامرسبحانی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ مسٹر چیتنیے پرساد، محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیراعلی کے ایڈیشنل مشیر منیش کمار ورما، وزیراعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار،وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، انسپکٹر جنرل، جیل خانہ جات اور اصلاحی خدمات مسٹر شرشت کپل اشوک، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران۔ موجود تھے