Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2 MAY
لندن ، 2 مئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ مطابق انڈین ٹیم نمبر ون پوزیشن پر آگئی ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں،جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔