TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN 4 MAY
لندن، 4 مئی: نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل 3 ون ڈے میچز جیتنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اس فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بن سکے۔راولپنڈی میں 2 اور کراچی میں نیوزی لینڈ کو 1 میچ میں شکست دینے کے بعد اگر پاکستان ٹیم دیگر دو میچز میں بھی کیوی ٹیم کو ہرا دیتی ہے تو وہ ونڈے فارمیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ قومی ٹیم 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے بقیہ دو میچز جمعہ اور اتوار کو کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔