پاکستان میں ایمرجنسی عائد کرنے کا امکان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11  MAY

اسلام آباد،11مئی: اگر پاکستان میں سیاسی خلفشار اسی طرح جاری رہے گا تو ایمرجنسی نافذ ہونے کا قوی امکان ہے۔ پچھلے دودنوں کے اندر ملک میں تشدد آمیز واقعہ رونما ہوا ہے۔ اس سے تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی اس میں پولیس کا رول مایوکن رہا اور ان کی طرف سے مشتعل ہجوم کو تتربتر کرنے میں یا قابو کرنے میں کوئی رول نہیں ادا کیا ۔حالات کو قابو پانے کے لئے رینجرس کا ہی رول سامنے آیا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر اگر یہ محسوس ہوا کہ سورش کنٹرول سے باہر ہوگیا تو ایمرجنسی ہی واحد راستہ ہے۔ اس سلسلے میں صوبائے پنجاب اور خیبر پختونخوامیں ایمرجنسی لگانے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں 14مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کو عمل میں ان حالات میں نہیںلایا جاسکتا ہے۔ ویسے ہی الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بار بار کہا کہ مقررہ وقت پر الیکشن کو عمل میں لانا ناممکن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور جو عناصر بدامنی پھیلارہے ہیں ان کو بخشا نہیں جائیگا اورد وسری طرف فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی پلان کے تحت اس کی جائیداد کو نقصان پہنچایا ۔ ہم کسی کوملک کی سالمیت سے کھلواڑکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تشد دمیں ابتک چھ لوگوںکی موت ہوگئی اور سینکڑوںزخمی ہوگئے۔ پولیس اور دوسرے سیکورٹی اداروں کے دوسرے افسر بھی حملوں میں زخمی ہوئے۔ حکومت حالات ہر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کوشش کررہی کہ حالات جلد ہی بہتر ہوجائیں۔