پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی نجم سیٹھی پر تنقید

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17  MAY

لاہور ،17مئی:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے نجم سیٹھی پر ایشیا کپ کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی نے انگلینڈ میں ایشیاکپ کھیلنے کی بات کی، جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔رمیز راجا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایشیا کپ کا مقصد برصغیر کی کنڈیشنز سے ورلڈکپ سے قبل ہم آہنگ ہونا ہے اور اب نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کا فائنل لارڈز میں کرانے کا کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل اقدامات کرکے پاکستان میں بڑی ٹیموں کو دورہ کروایا ہے، نجم سیٹھی کہہ رہے ہیں کہ ٹیکس کے باعث عرب امارات پی ایس ایل لے کر جانا چاہیے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ یورپ اور پی ایس ایل دبئی میں کروانے کی باتوں سے کرکٹ کہاں لے جائی جارہی ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبی نیشن مشکل سے بنایا لیکن چھیڑ چھاڑ جاری ہے ۔ رمیز نے کہا کہ پی سی بی کے ریجنل انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے۔