TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 MAY
ہگلی10/مئی (محمد شبیب عالم) ہگلی کے اترپاڑہ مکھلا میں درختوں کو کاٹنے کولیکر پروموٹر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ مقامی باشندوں نے پروموٹر کے خلاف محکمہ جنگلات اور میونسپلٹی میں شکایت درج کرائی۔ اگرچہ درختوں سے محبت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پروموٹر نے کہا کہ وہ درختوں کی کٹائی کےمعاملے ملوث نہیں ہیں۔ اترپاڑہ میونسپلٹی وارڈ نمبر 23 کی ایک نمبر گورنمنٹ کالونی میں وویکانند شیشو ادیان ( پارک ) کے قریب ایک درخت کاٹنے کی شکایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ یہیں پر ناریل کے 3 درخت بھی مبینہ طور پر کاٹے جانے کی شکایت درج کی گئی ہے ۔ مقامی باشندوں نے مقامی کونسلر کےخلاف میونسپلٹی اور محکمہ جنگلات کو تحریری شکایت درج کر کے پروموٹر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ ایک مقامی باشندہ سریمنت داس نے کہا ہم نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔ ساتھ ہی اس جگہ نیا پودا لگانے کامطالبہ کیا ہے اگر یہاں پودے نہیں لگائے گئے تو ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس معاملے میں پروموٹر کاکہنا ہےکہ اس جگہ پر ایک درخت پہلے سے ہی جھکاہوا تھا بالکل نازک حالت میں جوکبھی بھی خطرہ بن سکتا تھا۔ اس وجہ سے اس زمین کامالک درخت کاٹ دینے کافیصلہ کیا تھا ۔ لیکن ہاں اتنا ضرور کہونگا کہ درخت کاٹنے کاکام میری غیرحاضری میں ہوئی ہے ۔ میرے علم کے بغیر درخت کاٹا گیا ۔ پروموٹر نے دعویٰ کیا کہ جب درخت کاٹا گیا تو وہ کولکاتا میں نہیں تھا۔ ادھر میونسپل ذرائع کے مطابق مکان کے مالک کو میونسپلٹی کی جانب سے نوٹس پہلے ہی بھیجا جا چکا ہے کہ وہ میونسپلٹی آکر ملاقات کریں۔ اترپاڑہ ترنمول کونسلر اندرجیت گھوش نے کہا “میونسپلٹی مختلف جگہوں پر درخت لگاتی ہے۔ بغیر اجازت کے درخت کاٹے گئے ہیں؟ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ بہت غلط ہے۔ اس کےمتعلق تفصیلات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے اگر کسی نے بھی ایسا کیا ہو تو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔