پنچایت ضمنی انتخابات : سنگھواڑہ میں پرامن رہی ووٹنگ، مکھیا عہدے کے 14 امیدواروں کا قسمت ای وی ایم میں قید

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سنگھواڑہ  بلاک حلقہ میں ایک مکھیا، 2 وارڈ ممبر اور ایک پنچ ممبر کے عہدے کے لیے ووٹنگ پرامن رہی۔رپورٹ کے مطابق کٹکا میں 55فیصد، نستہ میں39فیصد ،مادھو پور بستواڑہ میں 42فیصد اور پنچ کے ممبر کے لئے 51 فیصد ووٹنگ ہوئی۔یہاں پنچایت ضمنی انتخابات کو لیکر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کمتول سرکل انسپکٹر یوگیندر روی داس اور سنگھواڑہ  تھانہ صدر منیش کمار کی قیادت میں پولس فورس تمام پولنگ مراکز کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔  کٹکا پنچایت میں مکھیا عہدے کے لیے 15 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہوئی۔ نستہ کے وارڈ نو اور مادھو پور بستواڑہ کے وارڈ دو میں وارڈ ممبر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ وہیں مادھو پور بستواڑہ کے وارڈ 18 میں پنچ کے عہدہ کے لیے لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی لیکن لوگوں میں دلچسپی کم دیکھی گئی ۔ ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ پر چھوٹی قطاریں دیکھی گئیں۔ تاہم جیسے جیسے دن چڑھتا گیا، پولنگ مراکز پر سنّاٹا چھا گیا۔ بعض پولنگ مراکز پر ووٹر سے زیادہ پولیس اہلکار گشت کرتے دکھائی دئے۔ بتاتے چلیں کہ  کٹکا میں مکھیا کے عہدے کے لیے 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو گیا ۔دوسری طرف نستہ کے بھگوتی پور وارڈ 9 سے وارڈ ممبر کے عہدے کے لیے اور مادھو پور بستوارہ وارڈ 18 میں  پنچ ممبر کے عہدے کے لیے دو امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جبکہ وارڈ دو سے وارڈ ممبر کے عہدے کے لیے چار امیدوار قسمت کی آزمائش کر رہے ہیں کٹکا میں مکھیا کے لئے  55فیصد جبکہ مادھو پور بستواڑہ میں وارڈ ممبر کے لئے 42 فیصد و پنچ کے لئے 51فیصد ووٹنگ ہوئی۔  ووٹوں کی گنتی 27 مئی کو صبح 8 بجے سے بلاک ہیڈ کوارٹر کے منریگا عمارت میں ہوگی۔ پولنگ کے دوران بی ڈی او کم الیکشن آفیسر مہتاب انصاری بلاک ہیڈ کوارٹر کے کنٹرول روم اور پولنگ مراکز کا معائنہ کرتے رہے۔