TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -5 MAY
تامل فلم ڈائریکٹر منی رتنم کی فلم ’ پونیئن سیلوان 2‘ اس وقت سرخیوں میں ہے۔ تمل سپر اسٹار چیان وکرم ، ایشوریا رائے بچن ، کارتھی ، ترشا کرشنن اور جے رام روی اسٹارر ڈائریکٹر منی رتنم کی یہ فلم کی کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ یہ فلم 28 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ، لیکن نمائش کے ساتویں دن فلم کی کمائی میں کمی دیکھی گئی۔
فلم پونیئن سیلوان پانچ زبانوں تامل ، تیلگو ، ملیالم کنڑ اور ہندی میں ریلیز ہوئی۔ شروع میں فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ اس نے سلمان خان کی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘‘ کو بھی سخت ٹکر دی تھی ، لیکن اب فلم کی کلیکشن میں ساتویں روز بھی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ بدھ کو فلم نے 7.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ساتویں دن یعنی جمعرات کو فلم نے صرف 6.50 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے اب تک 128.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
فلم پونیئن سلیوان کا پہلا حصہ بہت مقبول ہوا۔ اس فلم کے پہلے حصے نے دنیا بھر میں 500 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ تب سے شائقین فلم کے دوسرے حصے کے لیے بے چین تھے۔ ایشوریا رائے بچن اس فلم میں مرکزی اداکارہ یعنی نندنی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کی کہانی نندنی کی دھوکہ دہی کے گرد گھومتی ہے لیکن ایشوریا رائے اس فلم کے لیے پہلی پسند نہیں تھیں۔