TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY
پونے، 06 مئی:پونے کے ایک گودام میں شدید آگ لگنے سے تین مزدوروں کی جھلس کر موت ہوگئی ہے۔ یہ گودام ایک ایل پی جی گیس سلینڈر گودام کے قریب واقع ہے جہاں 400 سے زیادہ ایل پی جی سلینڈر رکھے ہوئے تھے۔ گودام میں شادی کی سجاوٹ، لائٹنگ، تاریں، کشن، قالین اور پینٹنگ کا سامان موجود تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔گودام میں موجود سلنڈ قریبی رہائشی عمارتوں کے لیے ایک بڑا خطرہ تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ محفوظ مقامات پر نکل جائیں تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔پی ایم آر ڈی اے فائر بریگیڈ اور پونے میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں پر مشتمل کل 9 فائر انجنوں نے 45 فائر فائٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔آگ کی شدت اتنی خطرناک تھی کہ اس میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فی الحال گودام کا مالک فرار ہے ۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔ دریں اثنا آگ بجھنے کے بعد فائربریگیڈ نے کچھ گھنٹوں کیلئے گودام میں کولنگ آپریشن چلا یاہے۔ ٓ بدقسمتی سے، آگ نے موقع پر موجود تین کارکنوں کی جان لے لی۔آگ لگنے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور فی الحال پی ایم آر ڈی اے اور پونے میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر دیویندر پوٹ فوڈاس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔