پیپلز پارٹی نے کراچی سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں جیت درج کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

کراچی ،8مئی:صوبے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی سب سے طاقتور جماعت کے طور پرابھری ہے۔ بندرگاہی شہر کراچی میں بھی اس پارٹی نے دوسرے جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ اور 246ممبروں کائونسل میں 98سیٹوں پر جیت رقم کی ۔ جماعت اسلامی نے 87سیٹیوں پر قبضہ کیا کہ پی ٹی آئی نے 43اور مسلم لیگ نے 7۔ جب کہ جمعیۃ علماء نے تین سیٹوں پر ۔ چھ سیٹوں پر ابھی معاملہ الیکشن کمیشن کے ذیرغو ر ہے۔ کل کے الیکشن سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی صنعتی شہر میں کمزور پڑ گئی ہے۔ اور وہ پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی سے بہت پیچھے رہی ہے۔ سندھ کے اندورانی علاقوں میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ۔ اور حیدرآباد کے کئی علاقوں میں وہ دوسری جماعتوں کے مقابلے میں آگے رہی ہے۔ وہاں بھی ان کا مقابلہ کسی قومی جماعت سے نہیں رہا بلکہ زیادہ ترحریف آزاد امیدوار اور گریٹ ڈیموکریٹک الائنس ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ان انتخابات میں حصہ نہیں لیا جس کا سب سے زیادہ فائدہ جماعت اسلامی کوہوا ۔ اس دوران پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی پر الزام لگا یا کہ انہوں نے الیکشن میں دھانلیاں کیں۔ پی ٹی آئی کے کراچی کے صدر نے یہ مان لیا کہ کراچی پولیس نے حکمران جماعت کا دھانلیوں میں بھررپور ساتھ دیا ۔ لیکن پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار کراچی کا میئر بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی ان کے پارٹی کے ساتھ بات چیت کرے تو وہ اس پارٹی کو نائب میئر کا عہدہ دینے کو تیار ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شاندر جیت عوام کا اظہارتشکر کیا اور انہوں نے کہا کہ کراچی سے لیکر کشمور تک عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا ظہار کیا میں اس پر لوگوںکا شکر گزار ہوں۔