TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19 MAY
بیجنگ،19مئی:بیجنگ میں موجود افراد نے یہ نتیجہ اخذ کرلیا ہے کہ امریکہ چین کو نیچے اور کمزور رکھنے کے لیے کچھ بھی کرے گا اور واشنگٹن میں لوگوں کا اصرار ہے کہ چین امریکہ کی جگہ دنیا کی سرکردہ طاقت بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی دشمنی کا تجزیہ کرنے اور جنگ کو روکنے کے لیے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا خیال ہے کہ امریکہ اور چین کو سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک ساتھ رہنا ہے۔ اس حقیقت کو سمجھنے کے لیے ان کے پاس 10 سال سے بھی کم وقت ہے۔27 مئی کو کسنجر 100 سال کے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 46 سالوں سے بین الاقوامی معاملات میں ان سے زیادہ کوئی بھی تجربہ کار نہیں ہے۔ وہ انیسویں صدی کے سفارت کاری کے سکالر کے طور پر، بعد میں سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ کے طور پر اور پھر بادشاہوں اور صدور اور وزرائے اعظم کے مشیر اور ایلچی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔چین اور امریکہ کے حوالے سے کسنجر نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں فریقوں نے اپنے آپ کو باور کرا لیا ہے کہ دوسرا ایک سٹریٹجک خطرے کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس وقت ہم بڑی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے راستے پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان تکنیکی اور اقتصادی بالادستی کے میدان میں سخت مقابلے کے باعث ایک خوف پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا روس چین کے مدار میں گھوم رہا ہے اور جنگ یورپ کے مشرقی حصے پر منڈلا رہی ہے۔ کسنجر کو یہ خدشہ بھی ہے کہ مصنوعی ذہانت چین امریکی دشمنی کو مزید تیز کرنے والی ہے۔ کسنجر نے تبصرہ کیا کہ ہم پہلی جنگ عظیم سے پہلے کی کلاسک صورت حال میں ہیں جس میں کوئی بھی فریق سیاسی چالبازی کے بڑے مارجن سے لطف اندوز نہیں ہو رہا ہوتا اور جہاں توازن میں کوئی بگاڑ تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔کسنجر نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم سے بچنا میری زندگی کے کام کا مرکز رہا۔ نازی جرمنی کی طرف سے ہونے والے قتل عام اور اپنے 13 رشتہ داروں کی ہلاکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد میں اس بات پر قائل ہو گیا ہوں کہ تباہ کن تنازعات کو روکنے کا واحد راستہ مضبوط سفارت کاری ہے۔ یہ ایسی سفارت کاری ہو جو مثالی طور پر مشترکہ اقدار کی حمایت لیے ہوئے ہو۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی تقدیر اس بات پر منحصر ہے کہ آیا امریکہ اور چین ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے تناظر میں خاص طور پر چین اور امریکہ کے پاس راستہ تلاش کرنے میں صرف پانچ سے دس سال رہ جاتے ہیں۔جنگ سے گریز کا نقطہ آغاز ان کے خیال میں چین میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا تجزیہ کرنا ہے۔ کسنجر نے تسلیم کیا کہ بہت سے چینی دانشوروں کا خیال ہے کہ امریکہ زوال کا شکار ہے اور چین اس کی جگہ لے لے گا۔ ان کے خیال میں چین کی قیادت مغربی پالیسی سازوں کے عالمی قواعد پر مبنی آرڈر کی بات سے ناراض ہے۔کسنجر نے خبردار کیا کہ چینی نظام چینی رہنماؤں کو یہ سکھاتا ہے کہ وہ اس زیادہ سے زیادہ طاقت تک پہنچیں جو ان کا ملک حاصل کر سکتا ہے۔ اس بات کا تعین کرنے کا ایک طریقہ موجود ہے کہ کس طرح دونوں قوتوں کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے۔ یہ طریقہ چین اور امریکہ کے درمیان ایک مستقل بات چیت قائم کرنے پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کیا چین اور امریکہ کے لیے ہمہ گیر جنگ کے خطرے کے بغیر ایک ساتھ رہنا ممکن ہے؟ میرے خیال میں ہاں۔ لیکن ہمیں ناکامی کو روکنے کے لیے عسکری طور پر کافی مضبوط ہونا چاہیے۔کسنجر کا خیال ہے کہ فوری امتحان یہ ہے کہ چین اور امریکہ تائیوان کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں یوکرینی طرز کی جنگ جزیرے اور عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔ ہنری کسنجر نے کہا کہ جنگ کا خوف امید کی بنیاد پیدا کرتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دونوں فریقوں کے پاس رعایتیں دینے کے لیے زیادہ جگہ نہیں ہے۔