ڈاکٹر محمد عفان نے سلفیہ پارا میڈیکل کالج کے سیمینار سے خطاب کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21  MAY

 دربھنگہ( فضا امام) 21 مئی:- گزشتہ 20 مئی کو سلفیہ پارا امیڈیکل کالج کے کیمپس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع تھا “ہمارے معاشرے میں پیرامیڈیکس کا کردار” اس سیمینار میں ہمارے معاشرے میں پارا میڈیکل کی اہمیت پر معزز مہمانوں نے تفصیل سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ پارامیڈیکس کے بغیر طبی عملے کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ پارا میڈکس طبی عملے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے برابر ہیں۔ پروگرام سے ڈاکٹر اظہر سلیمان نے بھی خطاب کیا اور طلباء کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ سلفیہ پارا امیڈیکل کی طالبات کی جانب سے نکڑ ناٹک کاانعقاد کرکے یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ پارا میڈیکل کی اہمیت کیا ہے۔ دربھنگہ ضلع کے رہنے والے اور سلفیہ پارامیڈیکل کالج کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عفان جنہوں نے اس تقریب میں امریکہ سے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، امریکہ اور ہندوستان میں پارامیڈیکل کے درمیان فرق کو سمجھانے کی کوشش کی۔ تنظیم کے ایڈمنسٹریٹو ڈائریکٹر سید شارق حسین نے کہا کہ ہماری تنظیم کی یہ کوشش ہے کہ ہم وقتاً فوقتاً ایسے پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں جس کا مقصد طلباء کو آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے جس کا مقصد طلباء کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ عام لوگ اس کی اہمیت کو سمجھ سکیں اس موقع پر اکیڈمک ڈائریکٹر سفیان بدر، سکریٹری شاہد حسین سمیت ضلع کے کیی معززین موجود تھے۔