TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 MAY
روم،14مئی: کارلوس الکاراز نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلے میچ جیت کر عالمی رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کر لیا ہے۔ الکاراز نے البرٹ راموس ونولاس کو 6-4، 6-1 سے ہرا کر نوواک جوکووچ کی جگہ پھر سے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی یقینی بنایا کہ وہ 28 مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن میں انہیں پہلی سیڈ حاصل ہو گی ۔
بارسلونا اور میڈرڈ میںخطاب جیت کریہاں پہنچے الکاراز نے اپنی جیت کے سلسلے کو 12 میچوں تک پہنچا دیا ہے۔ اس سال کلے کورٹس پر ان کا ریکارڈ 20-1 ہو گیا ہے۔ الکاراز کا اگلا مقابلہ جیری لہیکا یا ہنگری کے کوالیفائر فابیان ماروزسن سے ہوگا۔مردوں کے دوسرے راونڈ کے دیگر میچوں میں چھٹے سیڈ ڈآندرے روبلیو نے ایلکس مولکن کو 6-3، 6-4 سے، لورینزو سونیگو نے یوشی ہیتو نیشیوکا کو 7-5، 6-3 سے، جے جے وولف نے 14ویں سیڈڈ ہیوبرٹ ہرچز کو 6-3، 6-4 سے ہرایا اور بورنا کورچ نے تھیاگو مونٹیرو کو 4-6، 7-6(8)، 7-6(5) سے شکست دی۔ خواتین کے تیسرے راؤنڈ کے میچوں میں کولمبیا کی کوالیفائر کیملا اوسوریو نے پانچویں سیڈڈ کیرولین گارسیا کو 6-4، 6-4 سے، انجلینا کالینینا نے صوفیہ کینن کو 6-4، 6-2 اور وانگ زیو نے ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 6-2، 0-6، 7-5 سے شکست دی ۔