کار کے تہہ خانے سے 383 کلو چاندی برآمد ، مارکیٹ قیمت ایک کروڑ سے زیادہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17  MAY

گوپال گنج، 17 مئی:بہار کے گوپال گنج سے 383 کلو چاندی برآمد ہوئی ہے۔ معاملہ شری پور او پی علاقے کے میر گنج-مور مین روڈ پر بنشی بترہن گاو?ں کے قریب کا ہے۔ جہاں پولیس نے گاڑی کی تفتیش کے دوران کار میں بنے تہہ خانے سے کثیر مقدار میں چاندی برآمد کی ہے۔ برآمد شدہ چاندی کی مالیت تقریباً1 کروڑ 30 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ فی الحال پولیس دو لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جس کی شناخت اتر پردیش کے کرولی آگرا دیال باغ گاؤں رہائشی بچوسنگھ کے بیٹے جوگیندر سنگھ اور کھنڈیر آگرا چاندی پورہ گاؤں رہائشی شری دیورائے کے بیٹے نیرج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سورنا پربھات نے بتایا کہ شری پور اوپی بنشی بتراہا ں گاؤں کے پاس بھورے کی طرف سے ا?رہی ایک سفید رنگ کی کار کو روکا گیا۔ جس کی تلاشی لینے پر گاڑی میں چھپا کر رکھے گئے تقریباً 100 کلو چاندی کا پائل برا?مد ہوا ہے۔ گاڑی ڈرائیور سے پیپر مانگا گیا تو اس نے 80 کلو چاندی کا پیپر دکھایا جس میں اس گاڑی کے مالک اور اس مال کے تاجر وجے گپتا کا نام درج پایا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران بتایا گیا کہ سامان ہاردک ٹریڈرز پیپر بلاک بی ، نمکا کے ماہی آگرہ سے میسرز ہنی جیولری پٹنہ کو بھیجا جانا ہے۔ حالانکہ ڈرائیور کی گھبراہٹ نے شک پیدا کیا کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔
اس کے بعد گاڑی کو تھانہ لا کر چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ سیٹ کے پیچھے گاڑی کے درمیانی حصے میں ایک بہت بڑا باکس بنایا گیا ہے۔ اسے کھولنے پر چاندی کی کثیرمقدار ملی۔ سب ڈویزنل پولیس افسر ہتھوا کی موجودگی میں جب اس کا وزن کیا گیا تو اس میں چاندی کی مقدار 383.18 کلو پائی گئی۔ اس کے بعد جب ڈرائیور سے پوچھا گیا کہ وہ چھپ کر سامان کیوں لے جا رہا ہے تو اس نے بتایا کہ وہ مالک کی ہدایت کے مطابق کام کر رہا ہے۔ اس کے بعد مزید پیپرز مانگنے پر مزید 2 پیپرز دکھائے گئے، کل تین پیپرز دکھائے گئے۔ فی الحال جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔