TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 MAY
بنگلور،10مئی: کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد سامنے نہیں آیا ہے، لیکن 5 بجے تک 65.69 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس درمیان مختلف ٹی وی چینلز پر ایگزٹ پول کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بیشتر ایگزٹ پول میں کانگریس حکومت بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ کچھ ایگزٹ پول ایسے ضرور ہیں جہاں کانگریس ضروری نمبر یعنی 113 سے 5-4 سیٹیں کم ہیں، لیکن چند ایک کو چھوڑ کر سبھی ایگزٹ پول میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی نظر آرہی ہے۔کرناٹک میں 5 بجے تک 65.69 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے ا? رہی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلے ہیں اور اب بھی پولنگ مراکز پر لوگوں کی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔