کرناٹک میں ریاستی کابینہ کی توسیع، 24 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

بنگلور،27مئی:کرناٹک میں کانگریس حکومت بننے کے ایک ہفتہ بعد آج کابینہ کی توسیع کا عمل انجام پایا۔ 27 مئی کو 24 نئے اراکین اسمبلی نے عہدہ? وزارت کا حلف لیا۔ 20 مئی کو وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت 10 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا، اس طرح اب مجموعی طور پر کرناٹک حکومت میں 34 وزراء￿ ہو گئے ہیں۔آج ہوئی حلف برداری کو لے کر سبھی طرح کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھیں اور اس سے قبل 26 مئی کو وزیر اعلیٰ سدارمیا کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے دہلی میں سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی و راہل گاندھی سے ملاقات بھی کی تھی۔ ا?ج ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر دنیش گنڈو راو? نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ ان کے علاوہ سینئر لیڈر ایچ کے پاٹل، کرشن بائریگوڑا، این چیلوورائے سوامی، کے ونکٹیش اور رحیم خان کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔آج جن 24 لیڈروں کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ہے ان میں 6 لنگایت، 4 ووکالیگا، 3 درج فہرست ذات، 2 درج فہرست قبائل اور 5 کروبا، راجو، مراٹھا و موگاویرا طبقہ سے لیے گئے ہیں۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کانگریس لوک سبھا انتخاب سے قبل کسی بھی طبقہ کو مایوس نہیں کرنا چاہتی۔ ذاتوں کے علاوہ کانگریس نے کچھ خاص علاقوں کو بھی خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ مثلاً حکومت میں قدیم میسور اور کلیان کرناٹک علاقہ سے 7-7 اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح کتور علاقہ سے 6 اور وسط کرناٹک سے 2 اراکین اسمبلی وزراء￿ بنائے گئے ہیں۔27 مئی کو جن اراکین اسمبلی نے بطور وزیر عہدہ و رازداری کا حلف لیا، ان کے نام اس طرح ہیں:ایچ کے پاٹل،کرشنا بائریگوڑا،این چیلووارائے سوامی،کے ونکٹیش،ایچ سی مہادیوپا،ایشور کھنڈرے،کیاتھاسندرا ،این راجنادنیش گنڈو راو،شرن بسپا درشناپور،شیوانند پاٹل،تماپور رامپا بلپا،ایس ایس ملکارجن،تنگدگی شیوراج سنگپا،شرن پرکاش رودرپا،پاٹل منکل ویدیہ،لکشمی آر ہیبلکررحیم خان،ڈی سدھاکار،سنتوش ایس لاڈ،این ایس بوسیراجو،سریش بی ایس،مدھو بنگارپا،ڈاکٹر ایم سی سدھاکر،بی ناگیندر۔