TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13 MAY
بہار شریف(محمد دانش)ضلع کانگریس آفس راجندر آشرم بہار شریف میں کانگریس ضلع صدر دلیپ کمار کی صدارت میں کرناٹک انتخاب میں کانگریس کی بھاری جیت کی خوشی میں جیت کا جشن منایا گیا۔اس پروگرام میں کانگریس کارکنان نے ایک ساتھ ہولی اور دیوالی مناکر جیت کا جشن منایا۔بتاتیں چلیں کہ گزشتہ 10 مئی کو کرناٹک میں ہوئی اسمبلی انتخاب کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا جس میں کانگریس کو بھاری جیت حاصل ہوئی۔اس جیت کی خوشی میں کانگریس کارکنان کے زریعہ چارو طرف جشن منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ضلع صدر دلیپ کمار نے کہا کہ یہ جیت کرناٹک کی جیت نہیں بلکہ پورے ملک کی جیت ہے،یہ جیت امن پسند لوگوں کی جیت ہے،یہ جیت محبت کرنے والے لوگوں کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے لیڈر راہل گاندھی نے 3500 کیلو میٹر کی بھارت جوڑو یاترا کی تھی یہ یاترا قریب 400 کیلو میٹر کرناٹک سے بھی گذری وہاں کی عوام نے اسی وقت یہ پیغام دے دیا تھا کہ اس بار ہم نفرت پھیلانے والے کے ساتھ نہیں بلکہ محبت بانٹنے والے کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر کانگریس کے ضلع نائب صدر جتندر پرساد سنگھ،اجیت کمار،میر ارشد حسین،ادئے کشواہا،وویکا نند پاسوان،مہتاب عالم گڈو،فواد انصاری،محمد شہام،محمد عثمان غنی،جلاندھر یادو،حافظ مہتاب چاندپوروی،راجیش کمار،جیتراج کمار،امن کمار،انجینیر ٹیپو کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔