کرناٹک کے لوگوں نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے:راہل گاندھی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13  MAY

نئی دہلی ،13مئی:کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام کانگریس کے لیڈران اور پارٹی کارکنان کو شکریہ اور مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے انتخابات میں ایک طرف سرمایہ داروں کی طاقت تھی اور دوسری طرف غریبوں کی طاقت تھی اور غریبوں نے سرمایہ داروں کو ہرا دیا۔ انہوں نے یہ کہ ایسا ہر ریاست میں ہوگا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے ظاہر کر دیا ہے کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے۔