کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومئی نے قبول کی ہار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13  MAY

بنگلورو، 13 مئی:کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعلی بسواراج بومئی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جیت کے نشان کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، جب کہ کانگریس نے یہ نشان کامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔بومئی کا ردعمل اس وقت سامنے آیا جب کانگریس کانگریس میں اکثریت سے چناؤ جیت گئی ہے ۔کانگر یس کے لیڈران اور کارکنان نے جنوبی ریاست میں فتح کے بعد بنگلورو اور دہلی میں جشن منایا۔ بی جے پی قائدین نے کرناٹک چناؤ جیتنے کے لئے لگاتار ریلیاں کیں اور اس دوران مذہب کا بھی استعمال کیا تاکہ چناؤ جیت سکیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس کے بجرنگ دل پر پابندی عائدکرنے کے وعدے کو بجرنگ بلی کو بند کرنے کی بات کی لیکن ان سب کا کچھ خاص اثر نہیں ہوا۔کانگریس کے کارکنان اور قائدین کا جیت کے بعد مسلسل بیانات آرہیہیں۔