Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3 MAY
کولکاتا 03/مئی (محمد نعیم) گلوکوما جینیاتی تشخیص پر مبنی یونیورسٹی آف سیلفورڈ، مانچسٹر، یوکے پیش کردہ فلم ویژن آف دی بلائنڈ لیڈی (نابینا خاتون کا وژن) کی اسکریننگ کولکاتا پریس کلب میں ہوئی، جس میں پینل ڈسکشن کے دوران بتایا گیا کہ اس دستاویز کو بنانے کا بنیادی مقصد آنکھوں کی بینائی بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، یہ آنکھوں کی ایک بیماری ہے جو عالمی سطح پر 100 ملین افراد کو متاثر کرتی ہے۔ قلم کی مرکزی کہانی دیہاتی غریب عورت رخسانہ (افسانہ کا نام) فلم کا مرکزی کردار ہے، جس سے اریجیت نے اپنے تحقیقی مطالعہ کے ایک حصے کے طور پر 2001 کے قریب کولکتہ میڈیکل کالج میں ملاقات کی۔ رخسانہ کے خاندان کے بیشتر افراد بینائی سے محروم اور اندھا پن کا شکار تھے سوائے اس کے بڑے بیٹے کے، جینیات کے ماہر اریجیت نے اس خاندان کے تمام افراد کی جینیاتی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔ اسکریننگ کے بعد پتہ چلا کہ اس کے بڑے بیٹے میں جینیاتی تبدیلی نہیں تھی اور اس طرح وہ اس بیماری سے محفوظ رہا۔ 26 منٹ کے اس فلم کی ہدایت کاری رومپا گن سبھابرتا اور تحقیق ڈاکٹر اریجیت مکوپادھیائے نے کی ہے۔