کیرالہ میں کشتی الٹنے سے 23لوگ کی موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

تیروواننتھاپورم ،8مئی:سیاحوں سے بھری ایک دومنزلہ بوٹ سمندر کے ساحل کے قریب الٹ گیا اور ا سمیں 23لوگ ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سات بچے بھی شامل ہیں ۔ یہ و اقعہ آج سویرے تنورضلع میں پیش آیا ۔ بوٹ مالک کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ ا س سلسلے میں کیرالہ کی حکومت نے ایک جوڈیشل کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ او رمرنے والوں کے لواحقین کے گھر والوں کو دس لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس میں کتنے مسافر سوار تھے لیکن 40لوگوں کو سواری کے لئے ٹیکیں فراہم کی تھی جب کہ کئی ایسے لوگ بھی تھے جن کے پاس کوئی ٹکٹ ہی نہیں تھا ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ بوٹ کی حالت صحیح نہیںہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہارکیا ۔ اور مرنے والوں کے خاندان کو دولاکھ روپئے کے معاوضے کابھی اعلان کیا ۔ راہل گاندھی نے بھی اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سفر کرنے والوں کے پاس لائف جیکٹ کا کوئی انتظام ہی نہیں تھا ۔ ا سلئے مالک ناصر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ابھی بھی 8لوگ اسپتال میں ہیں ان میں سے چار لوگ ونٹیلیٹر پر ہیں۔کیرالہ کے وزیراعلی پن رائی وجین نے موقع واردات پر پہنچے اور وہاں متعلقہ افسروں کے ساتھ باچیت کی ۔ انہیں بتا یا گیا کہ یہ بوٹ بنیادی طور پر مچھلیوں کے پکڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کے مالک نے اس کو دومنزلہ بوٹ میں تبدیل کیا ۔ حکومت نے اس سانحہ کے ایک دن کا سوگ منا یا ۔ مرنے والوں میں سارے مقامی باشندے تھے جو ارد گرد کے علاقوں کے سیرسپاٹوں کے لئے جا رہے تھے۔ ایک ہی خاندان کے 11افرد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔