TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 MAY
کیف،9مئی:یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے 15 کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔یوکرینی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یوکرین کے فضائی دفاعی سسٹم نے تمام روسی کروز میزائل مار گرائے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق روسی کروز میزائلوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔روسی میزائل حملے پر یوکرین کے کئی علاقوں میں ایئر ریڈ کے سائرن بج اٹھے۔واضح رہے کہ رواں ماہ یوکرین پر روس کا یہ پانچواں حملہ ہے۔